ہفتہ , 23 فروری 2019

میانوالی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت میانوالی میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس۔‬
‫وزیراعلیٰ میانوالی میں سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان۔‬
‫سنگال روڈ کی توسیع اور مرمت کے منصوبے کی انکوائری کا حکم۔‬‫وزیراعلیٰ نے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔‬‫تحصیل عیسیٰ خیل میں نالہ بروچ کا رخ بدلنے کے معاملے کی انکوائری وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم۔‬
‫سیکرٹری معدنیات کو آئل اینڈ گیس کے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت۔‬‫قبضہ مافیا کے خلاف مہم کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت‬
‫وزیراعلیٰ کا میانوالی میں پبلک ہیلتھ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنےاور گرلز سکولوں اور کالجوں میں عدم دستیاب سہولتوں کے معاملے کا نوٹس۔‬‫وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔‬
‫3 روز کے اندر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت‬
‫کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔‬

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے