منگل , 22 اکتوبر 2019

گوجرانوالہ میں بہن کے ہاتھوں بھائی قتل

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ کوٹ لدھا میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ نوجوان کو قتل کرنے والی اس کی سگی بہن اقراء نکلی جس نے اپنی سفاک کارروائی کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

بشارت کو بہن اور آشنا کے ناجائز مراسم کا علم ہو گیا تھا جس پر اس نے اپنی بہن کو آشنا سے ملنے جلنے سے روکا تھا۔ بشارت کے منع کرنے پر ملزمان نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور پھر ایک دن موقع پاکر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے