ہفتہ , 23 فروری 2019

تمام حرکتیں کرنے کے باوجود بھی میرا نام ’’می ٹو‘‘ کی زد میں نہیں آیا، شتروگھن سنہا

ممبئی: بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار شتروگھن سنہا نے ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے میں شکر گزار ہوں کہ بہت سی چیزیں اور حرکتیں کرنے کے باوجود میرا نام ’’می ٹو‘‘ مہم کی زد میں نہیں آیا۔

حال ہی میں اداکارشتروگھن سنہا نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی جہاں انہوں نے ’’می ٹو‘‘ مہم اور خواتین کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بالکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہورہی کہ ہر کامیاب مرد کی ناکامی اور زوال کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہرکامیاب مرد کو مشکل میں ڈالنے اور اسے بدنام کرنے کے پیچھے بھی خواتین ہی ہوتی ہیں میں نے اس مہم میں کئی ایسی خواتین کو دیکھا ہے۔

شتروگھن سنہا نے مزید کہا میں آج خود کو خوش قسمت کہتا ہوں کہ تمام حرکتیں کرنے کے باوجود میرا نام ’’می ٹو‘‘ مہم کی زد میں نہیں آیا کیونکہ میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کی سنتا ہوں اوراکثرانہیں اپنے ساتھ بطورڈھال لے کرجاتا ہوں تاکہ دکھا سکوں کہ میری شادی شدہ زندگی اچھی گزررہی ہے۔

شتروگھن سنہا نے مزید کہا اگرکوئی میرے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہے مہربانی کرکے کچھ نہ بولے تاہم شتروگھن سنہا نے اوپر بیان کی گئی تمام باتوں کو مذاق قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام خواتین کی عزت کرتے ہیں جو می ٹو مہم کے تحت سامنے آئیں یہ ان سے بہتر ہیں جو سامنے ہی نہیں آتیں میں ان خواتین کی ہمت اور جرات کو سلام کرتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے