ہفتہ , 23 فروری 2019

سر چکرانے کی وجہ سے ناتھن کولٹر نیل کو اسپتال لے جانا پڑگیا

ایڈیلیڈ: بگ بیش میچ کے دوران سرچکرانے کی وجہ سے ناتھن کولٹر نیل کو اسپتال لے جانا پڑگیا۔

پرتھ اسکورچرز کی جانب سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف اپنے آخری اوور کی پانچویں گیند کرنے کے بعد انھوں نے خود کو بہتر نہ سمجھنے کا اشارہ کیا،پھرکپتان مچل مارش سے مشاورت کے بعد آخری گیند کرائی اور پھر وہیں پچ پر بیٹھ گئے۔

اسکورچرز کے فزیو کرس کونیل کا کہنا ہے کہ کولٹرنیل کا سر بُری طرح چکرا رہا تھا، میچ کے بعد انھیں احتیاط کے طور پر اسپتال بھی لے جایا گیا،اگلے کچھ دنوں تک ان کو مانیٹر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کولٹر نیل دورئہ بھارت کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے