ہفتہ , 23 فروری 2019

ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا

آکلینڈ: ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔

بھارت سے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، اسپر ایش سوڈھی اور سلیکٹر گیون لارسین نے بھی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر ساتھ میں انھوں نے ڈی آر ایس کا دفاع بھی کیا۔

ڈیرل مچل کو کرنال پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تاہم انھوں نے ریویو لیا، اگرچہ بیٹ پر ہاٹ اسپاٹ کا نشان تھا مگر سنیکومیٹر پر گیند کے پہلے بیٹ سے ٹکرانے کی آواز سنائی نہیں دی، جس پر بیٹسمین کو نہ چاہتے ہوئے بھی میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے