جمعرات , 21 مارچ 2019

سول ایوی ایشن اتھارٹی: فرائض سے غفلت پر 15ملازمین فارغ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فرائض سے غفلت برتنے سمیت دیگر مروجہ قواعد کی خلاف ورزی کرنیوالے15ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے جبکہ2ملازمین کو جبری رٹائر اور باقی کو انضباطی کارروائی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سی اے اے انتظامیہ کی اس کارروائی کے بعد فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران میں شدیدکھلبلی مچ گئی، معلوم ہو اہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ادارے میں فرائض سے غفلت برتنے اور قواعدکی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین وافسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. 53ملازمین کونوٹس جاری کیے گئے جبکہ15ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا.

ایک افسراور ایک ملازم کو جبری رٹائر بھی کردیاگیا،2ملازمین کی تنزلی کی گئی،7ملازمین کا انکریمنٹ روک دیاگیا، 13ملازمین کی سرزنش جبکہ 21 ملازمین کو تنبیہی مکتوب بھی جاری کیے گئے، 6ملازمین کو اظہاروجوہ کے لیٹرجاری کیے گئے اورمختلف شعبہ جات کے 209 ملازمین کو وارننگ لیٹربھی جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے