جمعرات , 21 مارچ 2019

علماء کے و فد کی تنظیم مشائخ عظام کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی سے ملاقات

چیئرمین جے یوپی پیر اسلم رضا حیدری بزرگان دین کی تعلیمات اور امن کا پرچار عام کرنیوالے مشائخ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں

لاہور (22فروری بروز جمعتہ المبارک)چیئرمین جمیعت علماء پاکستان نیازی گروپ پیر اسلم رضا حیدری کی سربراہی میں جے یو پی نیازی گروپ پنجاب کے صدر الحاج پیر اختر رسول قادری سروری، سربراہ وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پرویز اختر ساقی ، علامہ پیر سید محمد شفیق اور پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ سمیت علماء و مشائخ عظام کے وفد نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی سے مرکزی سیکرٹریٹ پر ان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ کے چیئرمین پیر اسلم رضا حیدری نے کہاکہ شرپسند عناصر نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں ، وطن عزیز میں علماء اکرام ملک میں امن و محبت کا پرچار کرنیوالے محب وطن مشائخ عظام کے خلاف بغیر تحقیق کفر کے فتوے دینے اور من گھڑت بیان بازی سے پر ہیز کرنا ہوگا ۔پیر اختر رسول قادری نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اولیاء اکرام کی سرزمین پاکستان میں انارکی پھیلا کر حقیقی صوفیا ء کا پیغام عام کرنیوالے مشائخ کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن لینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملکی امن و امان کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف موثر حکمت اپنائی ہے، لیکن ان ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز پاکستان امن و محبت کے سائے میں مزید پروان چڑھے اورہمارا سبز ہلالی پرچم عالمی افق پر تاقیامت سربلندرہے ۔ علماء و مشائخ کے وفود کی اس ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیا کہ بزوگان دین ؒ اور اولیاء اکرام کی تعلیمات اور امن کا پرچار عام کرنیوالے مشائخ کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کے خلاف فی الفور قانونی عمل میں لائی جائے ۔ جبکہ ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے