اتوار , 17 نومبر 2019

عمران خان کے گھر کے چاروں طرف نامعلوم افراد لال پٹیاں باندھ گئے، ساتھ کیا پیغام لکھ دیا ؟ تشویشناک خبرآگئی

وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ آنے جانے والے راستے میں جگہ جگہ درختوں پر سرخ کپڑوں کی پٹیاں لگادی گئیں جن کے لگانے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم وزیراعظم کا اسی راستے سے گزرہوتاہے ، مری روڈ سے بنی گالہ چوک تک یہ پٹیاں باندھی گئی ہیں .نجی ٹی وی چینل کے مطابق مری روڈ سے بنی گالہ جانیوالی سڑک مڑتے ہوئے وقفے وقفے سے درختوں کیساتھ سرخ پٹیاں دکھائی دے رہی ہیں جنہیں ہاتھوں سے باندھاگیا.اس سڑک کے اردگرد رہنے والے شہریوں کا کہناتھاکہ ’یہ پٹیاں بنی گالہ تک لگی ہوئی ہیں ،دوتین دن سے دکھائی دے رہے ہیں‘.ایک فروٹ سیلر نے بتایاکہ ’میں فروٹ کا کام کرتاہوں، روزانہ آتاہوں لیکن دودن سے یہ پٹیاں دکھائی دے رہی ہیں ، لگانے والوں کا معلوم نہیں ‘.رپورٹ کے مطابق واقفان حال بتاتے ہیں کہ کابینہ کی تبدیلی ہوئی ہے ،حالیہ تبدیلیوں او ران پٹیوں کا بھی کوئی گہرا تعلق ہے،جادو ٹونا ہے یا پھر کوئی عمل ہے یا پھر جادو کو ختم کرنے کے لئے کوئی چیز ہے. دوسری طرف روزنامہ پاکستان کے آزاد ذرائع سے رابطہ کرنے پر بتایاگیا ہے کہ اس سے ملتا جلتا ایک پارٹی کا جھنڈا بھی موجود ہے اور ایک خاص روحانی مکتبہ فکر کا علامتی رنگ بھی یہی ہے ، حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس کے ساتھ کچھ الفاظ بھی درج ہیں، جن کا کچھ کہا نہییں جا سکتا، یاد رہے کہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ آنے جانے والے راستے میں جگہ جگہ درختوں پر سرخ کپڑوں کی پٹیاں لگادی گئیں جن کے لگانے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم وزیراعظم کا اسی راستے سے گزرہوتاہے، مری روڈ سے بنی گالہ چوک تک یہ پٹیاں باندھی گئی ہیں .مری روڈ سے بنی گالہ جانیوالی سڑک مڑتے ہوئے وقفے وقفے سے درختوں کیساتھ سرخ پٹیاں دکھائی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے