ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے

بولی وڈ اداکار ورن دھون کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور اب لگتا ہے کہ اداکار نے رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے۔یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب ورن دھون کی فلم ‘اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی’ کی ریلیز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا
۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکار کے مداحوں کو ایسا لگا کہ ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو مؤخر کیا گیا، تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ورن دھون فلم کی ریلیز سے قبل شادی کرنے کے خواہش مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے