جمعرات , 21 نومبر 2019

اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ذہین طاہرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔کامران خان نے بتایا کہ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے