ہفتہ , 21 ستمبر 2019

افغان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے شناختی کارڈز نکلوائے جائیں تو ان سب پر پابندی عائد ہوجائے گی

پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے شناختی کارڈز نکلوائے جائیں تو ان سب پر پابندی عائد ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر افغانی ٹیم سے متعلق کہا کہ پہلے ان کا ہوم گراؤنڈ کبھی پشاور، راولپنڈی ہوتا تھا۔ ہم لوگ ان کے لڑکوں کوتیارکرتےتھے، لیکن آج وہ دہلی اورنوئیڈا چلےگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہرہ دون اب ان کا ہوم گراونڈ بن گیا ہے، ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کو بلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج افغانستان ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کےآئی ڈی کارڈز نکلوالئے جائیں تو ٹیم پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای اوسمیت ان لوگوں سے گزارش کی، جو میڈیا میں بیان دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کریں ورنہ سارے کے سارے آپ کے رشتہ دار پشاور اور کراچی کے نکل آئیں گے اور آپ کی ٹیم پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے