منگل , 22 اکتوبر 2019

سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کےلئے 339رنز کا ہدف

ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز جو جیت کےلئے 339رنز کا ہدف دیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 338رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے سنچری بنائی۔ جبکہ پریرانے 69جبکہ تھریمانے نے 45رنز بنائے۔مینڈیس بھی 39رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا نے افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف میچوں میں کامیابیا ں اپنے نام کی تھیں جبکہ دو میچ بارش کی نذر بھی ہوئے تھے جس کے بعد سری لنکا کے چھ پوائنٹس ہیں جبکہ آج کے میچ کے بعد سری لنکن ٹیم کا بھارت سے بھی مقابلہ ابھی باقی ہے۔ تاہم سری لنکا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے