ہفتہ , 21 ستمبر 2019

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بائولنگ کوچ اظہر محمود کا ورلڈ کے بعد پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز تقریبا ختم ہو گئے ہیں ، پاکستان اپنا نواں اور ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں آخری میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلنے جارہاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود نے فی الحال پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسی دوران ان کے معاہدے بھی ختم ہو رہے ہیں
تاہم اگر بورڈ کی جانب سے معاہدوں میں توسیع کی جاتی ہے تو کوچز کا کہناہے کہ وہ پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز نے ورلڈ کپ میں کارکردگی پر ایک رپورٹ بھی تیار کر لی ہے جو کہ ای میل کے ذریعے آئندہ ہفتے بھیجی جائے گی جس میں سلیکشن پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جبکہ ٹیم میں اختلافات کا بھی ذکر کیا گیاہے۔نجی ٹی وی کاکہناہے کہ بورڈ نے فیصلہ کیاہے کہ ٹیم کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان یا فیصلہ سامنے نہیں آ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے