ہفتہ , 21 ستمبر 2019

پاکستان نے کارگل کے نتائج دیکھ چکا ہے اب وہ پھر کبھی کارگل جیسی جرات نہیں کرے گا

بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دوبارہ کارگل کی طرح بھارت کے خلاف دراندازی کی جرات نہیں کرےگا کیونکہ وہ نتائج دیکھ چکا ہے ،ہماری مسلح افواج ملک کی سرحدوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں ،
ایسا کوئی بھی علاقہ نہیں جسے ہم نے غیر محفوظ چھوڑ رکھا ہو ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل جنگ کو 20سال پورے ہونے کے موقع پر دہلی کنٹونمنٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بیپن راوت کا کہنا تھاکہ پاکستان دوبارہ بھارت کے خلاف ایسی جارحیت کی کوشش نہیں کرے گا ہماری نگرانی کی ٹی میں تمام علاقوں میں باقاعدگی کے ساتھ گشت کرتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے