اتوار , 17 نومبر 2019

مکی آرتھر اور اظہر محمود کا قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کی بجائے جنوبی افریقہ چلے جائیں گے جبکہ باولنگ کوچ اظہر محمود بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا،ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ایک دو روز میں وطن واپس آ جائے گی ،تاہم قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود واپس نہیں آئیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ باولنگ کوچ بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے