اتوار , 17 نومبر 2019

وزن تیزی سے کم کرنے کا بہترین وقت کو نسا ہے ؟ جانئے

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے ضروری چیز روزانہ کی بنیاد پر کسرت کرنا ہے اور بہترین نتائج کے لیے ورزش کے لیے مناسب وقت کا تعین کرلینا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سائنسی جریدے اوبیسٹی میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق امریکی تحقیق کاروں نے اُس وقت کا درست تعین کرنے کے لیے تحقیق کی جن اوقات میں ورش کرنے سے وزن میں دیگر اوقات کے مقابلے میں تیزی سے کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے لیے 400 کے لگ بھگ وزن کی زیادتی کے شکار افراد نے حصہ لیا،
ایک گروپ کو کسی بھی وقت ورزش کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ دوسرے گروپس کو صبح ، دوپہر یا شام میں سے کسی بھی ایک وقت کو منتخب کرنا تھا۔جو گروپ دن میں کسی بھی وقت ورزش کرلیتا تھا ان کے وزن میں کمی توقع کے مطابق نہیں ہوسکی اور نہ ایسے لوگ ورزش کے دیگر فوائد جیسے چستی، ذہنی ارتکاز اور جسمانی توانائی جیسے فوائد اُٹھا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے