ہفتہ , 21 ستمبر 2019

سوئی سدرن گیس کے کوچ عتیق الزماں مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات لانے کے فیصلے اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کرنے کے بعد سوئی سدرن گیس کے ہیڈ کوچ عتیق الزماں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر اس وقت لنکاشائر خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے
کہ میں اس ڈھانچے کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس میں کھلاڑیوں کو بے روزگار اور ان کے اہلخانہ کو سڑکوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے بطور پی سی بی پیٹرن نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیکیفیشن بھی جاری کردیا تھا جس کے مطابق اب سولہ ریجنل ایسوسی ایشنز کو چھ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب سدرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں جبکہ وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں پی سی بی سے تعاون کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے