اتوار , 22 ستمبر 2019

برطانیہ میں طلبا کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے سٹوڈنٹ ویزا رولز میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد دو سال تک برطانیہ میں قیام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔اس عرصہ کے دوران غیر ملکی طلبہ برطانیہ میں ملازمت تلاش کرسکیں گے۔
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم تریسامے نے جب وہ 2012 میں ہوم سیکریٹری تھیں اس وقت انہوں نے انٹرنیشنل طالب علموں کے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد 4 ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے