منگل , 22 اکتوبر 2019

خفیہ طور پر احد رضا میر اور سجل علی پاکستان میں رہ کر بھارت کیلئے کیا کارروائیاں کرتے رہے

ملکی شوبز انڈسٹر ی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر خفیہ طور پر بھارتی چینل کے لئے بنائی جانے والی ویب ڈرامہ سیریز ’’دھوپ کی دیوار ‘‘میں کام کررہے ہیں ،جس کی ہدایات فلم’’ پرواز ہے جنون ‘‘کے ہدایتکار حسیب حسن دے رہے ہیں ، اس ویب سیریز کو ماہ نومبر میں مکمل کرنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ،جس کا اعتراف ہدایتکار حسیب حسن نے بھی کیا ہے ، اس ویب سیریل میں سجل علی ایک پاکستانی لڑکی اور احد رضا میر بھارتی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نے لیک کردیا جس کی بنا پر آج کل سجل علی اور دیگر لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ویب سیریز میں کام کررہے ہیں جو نیٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگی ،ہم فنکارہیں ہمیں اس سے کیا کہ ویب سیریز کسی ملک کا پروڈیوسر بنارہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے