منگل , 22 اکتوبر 2019

ویناملک خواتین کودرپیش مہلک مرض میں مبتلاء ،ہسپتال میں آپریشن کے بعدمداحوں سے تصویرشیئرکردی

معروف ملکی اداکارہ اورمیزبان ویناملک خواتین کوہونے والی عام بیماری فائبروڈینوما(بریسٹ ٹیومر)کے مرض میں مبتلاء تھیں ۔گزشتہ روز آپریشن کے بعدان کاٹیومرنکال دیاگیاجس پرانہوں نے ہسپتال سے آپریشن کے بعدکی تصاویرشیئرکرتے ہوئے
کامیاب سرجری پرخدااوران کے لیے نیک تمنائوں کااظہارکرنے والے مداحوں کاشکریہ اداکیا۔ ویناملک کے بارے میں سرجری سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وینابریسٹ کینسرکے مرض میں مبتلاء ہوگئی ہیں۔ تاہم گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعدویناملک نے اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی دورکرتے ہوئے کہاکہ وہ بریسٹ کینسرمیں نہیں بلکہ فائبروڈ ینومامیں مبتلاء تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے