منگل , 22 اکتوبر 2019

عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد حکومت کی طرف سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے، ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے