منگل , 22 اکتوبر 2019

ابھی نندن کے طیارے میں موجود کونسی خطرناک ترین 4چیزیں آج بھی پاک فوج کے پاس موجود ہیں

پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر لانے کے بعد بھارت کے اندر سے سوال اٹھنے لگے ہیں کہ اگر پاکستان 27فروری کو ناریان میں کیے جانے والے فضائی حملے کی ویڈیو بنا سکتا ہے تو بھارت نے 26فروری کو ایسا کیوں نہیں کیا؟ بھارت کے نامور صحافی اشوک سوائن نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ پاکستان نے یہ ویڈیو الیکشن سے پہلے کیوں نہیں دیکھائیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان 27فروری کے حملے کی ویڈیوز اب کیوں دیکھا رہا ہے یہ ویڈیو الیشن سے پہلے کیوں نہیں دیکھائی گئیں۔
اشوک سوائن نے بھارتی فضائیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اگر پاکستان 27فروری کو ناریان میں کیے جانے والے فضائی حملے کی ویڈیو بنا سکتا ہے تو بھارت نے 26فروری کو بالاکوٹ حملے کی ویڈیو کیوں نہیں بنائی؟ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائی گئی تھیں۔پاک فوج کے جوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ائیر مارشل حسیب پراچہ نے ایک ویڈو دیکھائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھی نندن کے جہاز کے ساتھ 4میزائل تھے اور جب جہاز گرا تو وہ ساتھ ہی موجود تھے، تصاویر میں تمام میزائل نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام میزائل آج بھی ہمارے پاس پڑے ہیں ، کوئی آکر دیکھنا چاہے تو ہم دکھا سکتے ہیں ۔ وہ میزائل ابھی نندن چلا ہی نہیں سکا جبکہ بھارتی میڈیا دعویٰ کرتا رہا کہ ابھی نندن نے پاکستان پر میزائل فائر کیے ، انہوں نے کہا کہ وہ میزائل سامنے آنے پر بھارتی ایئر فورس کا پول کھل جائے گا کہ وہ کتنی با صلاحیت ہے ۔ انہوں نے 27فروری کے واقعے کو تفصیلات کے ساتھ بتایا کہ اس دن کیسے پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے جہاز گرائے اور کیسے بھارت کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشان بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’’چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان کی قیادت میں ہمارے شاہین ہمارا فخر ہیں‘‘ انہوں نے 27فروری کے روز بھارت کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے جوان نعمان علی خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بھارت کو 27فروری کا دن کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے