منگل , 22 اکتوبر 2019

بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مزید ویڈیوز بھی ہونے کا انکشاف

بنوں یونیورسٹی کے وی سی کی طالبہ کے ہمراہ نازیبا ویڈیو منظر عام پر آتے ہی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز عزیز اللہ خان بھی منظر عام پر آگئے ہیں جنھوںنے وائس چانسلرسید عابد علی شاہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں ۔ انھوںنے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں کئی ہالز میں جانے کےلئے بیرئیر ز لگے ہوئے ہیں جہاں پر جانے کی اجازت کسی عام تا عام کوتو کیا ہو گی۔ خود ہمیں بھی نہیں ہے۔ حالت یہ ہے کہ ایک معمولی چوکیدار سے اجازت لے کر وائس چانسلر سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔
ایک آئوٹ سائیڈرز گروپ بھی پوری طرح متحرک ہے۔ جس کے عزائم کو پورا کرنے کےلئے وائس چانسلر صاحب ڈٹے ہوئے ہیں اور انھوںنے اپنی ملازمت کی مدت میں توسیع بھی کروا لی ہے۔ شاید وی سی صاحب کچھ کام مکمل نہیں کرپائے اس لئےیہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ایسی مزید ویڈیوز بھی ہیں۔کیونکہ کئی لوگ ہیں جو وی سی کے ان رازوں سے واقف ہیں۔دریں اثنا تحقیقاتی کمیٹی کو رپورٹ د س دن میں گورنر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے