منگل , 22 اکتوبر 2019

امریکی عدالت میں بھارتی وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور فوج کے اعلیٰ افسر کوپیش ہونے کا حکم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ امریکہ کے دوران گرفتار کیے جانے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔امریکہ کی ایک عدالت نے بھارتی وزیر اعظم مودی ، وزیرداخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے
کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک عدالت میں بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد انھیں اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر پیش ہونےکا حکم دیا گیاہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی عدم پیشی کی صورت میں ان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے