منگل , 22 اکتوبر 2019

70 سالہ بھارتی شخص کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سے شادی کیلئے درخواست

بھارت کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹ (پی وی) سندھو عمومی طور پر اپنے کھیل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں تاہم میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی گزشتہ ہفتے اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کے ہم وطن 70 سالہ شخص نے ان سے شادی کیلئے حکومت کو ایک درخواست دی۔گزشتہ ہفتے ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں ضلع کلیکٹرآفیسر کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایک عمر رسیدہ شخص نے خود سے 46 سال کم عمر کھلاڑی سے شادی کروانیکی
درخواست دائر کی۔70 سالہ ملائسامی نے ضلعی افسر کو تحریری طور پر جمع کرائی گئی درخواست میں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکی شادی 24 سالہ پی وی سندھو سے کروائی جائے۔70 سالہ شخص نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی وی سندھو سے ان کی شادی کے انتظامات کیے جائیں ورنہ وہ خود اس حوالے سے قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے،عمر رسیدہ شخص نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر انکی شادی پی وی سندھو سے سرکاری سطح پر نہیں کرائی گئی تو وہ بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا کرکے شادی کر لیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر رسیدہ شخص نے کلیکٹر کو جمع کرائی گئی درخواست میں دعوی کیا کہ ان کی عمر 70 کی بجائے محض 16 سال ہے، انکی پیدائش 4 اپریل 2004 کو ہوئی ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عمر رسیدہ شخص کی درخواست پر ضلعی حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے۔خیال رہے کہ پی وی سندھو نے بھارت کے لیے بیڈمنٹن میں اولمپک میں چاندی کے تمغے جیتنے سمیت دیگر میڈل جیت رکھے ہیں اور ان کا شماربھارت کی بیڈمنٹن کی معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہیں سائنا نہوال کے بعد دوسری بڑی کھلاڑی مانا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے