اتوار , 17 نومبر 2019

مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکللن کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی گذشتہ روز اقوام متحدہ کے اجلاس میں کی گئی تقریر نے پوری دنیا پر سحر طاری کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سحر انگیز تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔دنیا کے معروف رہنماؤں اور شخصیات کی طرف سے ان کی تعریف کی جا رہے ہے۔اسی حوالے سے مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکللن کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو خوب سراہا ہے۔ جیریمی میکللن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی گئی تقریر دیکھی، انہوں نے عمران خان کو حیرت زدہ قرار دے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا جذبہ اور دوسروں تک اپنا پیغام پہنچانے کی صلاحیت ہی ہے جس نے انہیں پاکستان کا اب تک کا سب سے بہترین وزیراعظم بنایا۔ جیریمی نے مزید کہا شاباش ابو۔ ۔ جیریمی کے ٹویٹ پر انہیں پاکستانی صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔جیریمی سے قبل بھارت اور نریندر مودی پر بھی کئی بار تنقید کر چکے ہیں۔اب انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو بھی خوب سراہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ خطاب کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بھارتی نمائندوں کے اترے ہوئے چہروں نے بھارت کی شکست عیاں کر دی اور بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ بھی کر رہا ہے ۔ جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دیگر مسلمان رہنما وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر آبدیدہ ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے