منگل , 22 اکتوبر 2019

عمران خان محمد ﷺ کی شریعت کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور بے شرمو تم اس قادیانی کہتے ہو

عمران خان کے امریکہ میں جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پوری امت مسلمہ میں ان کی تقریر کے چرچے ہیں ، انہوںنے اسلام کے خلاف بولنے والوں اور مسئلہ کشمیر پر ہر لفظ ایسا نپا تلا اور بھرپور بولا کہ کیا دوست اور کیا دشمن تمام حقیقت پسند لوگ داد دینے پر مجبور ہو گئے ۔ کپتان کے کل کے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مولانا صاحب کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میںانہوںنے عمران خان کو یہودی، قادیا نی کہنے والوں کو شرم دلاتے ہوئے کہا
کہ کیا ایسے ہوتے ہیں یہودی اور قادیانی ، وہ شخص امریکہ میں بیٹھ کر محمد مصطفیٰ ﷺ کی شریعت کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور ہم اس پر تنقید کر تے ہیں ،وہ کہتا ہے ہندو ئوں کی دہشت گردی پر سب زبانیں چپ ہوتی ہیں صرف اسلام کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیا ایسا ہوتاہے قادیانی لیڈر ؟ ۔ سوشل میڈیا پر مولانا صاحب کی تقریر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے