منگل , 22 اکتوبر 2019

بھارتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی ریاست تیلن گنا میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ ویکرآباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کے دوران پائلٹ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے بعد بھارتی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لاش اور طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ طیارے نے صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھری، تاہم وہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور مہاراجہ ایئربیس سے 10 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے