اتوار , 17 نومبر 2019

حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں انٹری کی اجازت کس نے دی ؟ اہم شخصیت کانام سامنے آگیا

اسلام آباد :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں گھومنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ،حریم شاہ نے دفتر میں گھومنے والی ویڈیو کے اوپر ایک گانالگا کر اُسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ، جس کو دیکھتے ہی حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ۔ویڈیو میں حیران کن طورپر وہ ہمیشہ کی طرح اکیلی نہیں تھیں بلکہ ان کی ویڈیو کوئی بنا رہا تھا ،حریم شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اجلاس میں صدارت کرنے والی کرسی پر بھی انجوائے کیا،انہوں نے کانفرنس روم بھی دکھائے جہاں ملک کے اہم اور نازک ترین مسائل پر گفتگو ہوتی ہے ۔

حریم شاہ جو اس سے قبل بھی کئی اہم لوگوں کیساتھ ویڈیو بنا چکی ہیں ،اس دفعہ ایک ایسی انہتائی اعلیٰ سرکاری دفتر میں ان کی موجودگی نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ،حریم شاہ کو اس اہم ترین سرکاری دفتر میں داخلہ کی اجازت کس نے اور کیوں دی ؟ذرائع کے مطابق توصیف عباس نامی شخصیت نے حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اندر تک رسائی دی ۔توصیف عباس وزارت خارجہ کے کوآرڈینٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے فوری انکوائری کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے