جمعہ , 6 دسمبر 2019

اگر آپ کے ان باکس میں بھی ہزاروں ای میل ایسی ہیں جو آپ نے پڑھی نہیں تو اپنی شخصیت کے بارے میں یہ انتہائی تشویشناک بات ضرور جان لیں

بعض لوگوں ایسے ہوتے ہیں جو موصول ہونے والی تمام ای میلز بروقت پڑھتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ان باکس میں ہزاروں ای میلز ایسی پڑی ہوتی ہیں جو انہوں نے کھولی تک نہیں ہوتیں۔ ایسے لوگوں کو اپنی اس عادت پر پریشان ہونا چاہیے
کیونکہ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ’’ای میلز کو پڑھنے اور ان کا جواب دینے سے بچنے کی کوشش درحقیقت لاشعوریطور پر ایک دفاعی حکمت عملی ہوتی ہے جس کا مقصد خود کو پریشانی کی صورتحال سے عارضی سکون فراہم کرنا ہوتا ہے۔یہ عادت انسان کو انجام کارخودملامتی کا شکار بنا سکتی ہے جس میں وہ خود کو کوسنے لگتا ہے۔ اس میں آہستہ آہستہ یہ احساس بڑھتا جاتا ہے کہ اس نے ای میلز کا جواب نہ دے کر دوسروں کے ساتھ برے روئیے کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ خوفزدہ ہو جاتا ہے کہ وہ لوگوں کی توقع پر پورا نہیں اترا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے