جمعہ , 6 دسمبر 2019

پھاٹک پر سیلفی لیتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور سیلفی کے جنون نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے سائیں راجہ پھاٹک کے قریب سیلفی لیتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 18 سال ہے جبکہ نوجوان کا نام جبار حسین ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 18 سالہ جبار حسین کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گجرات میں سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا تھا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا، رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے، جسکے بعد ایک دوست زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے