جمعہ , 24 جنوری 2020

کراچی میں ڈاکو بے لگام، واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ پر بغدے سے حملہ

کراچی میں ڈاکو بے لگام، ڈاکووں نے شہری اور انکی سیکیورٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ کو بھی نہ بخشا۔ مختلف علاقوں میں واردات کے دوران اسلحے اور بغدے کا آزادانہ استعمال کرتے رہے، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

کراچی میں ڈاکو اب قصائی بھی بن گئے، وارداتوں میں اسلحے کے بعد بغدے کا بھی استعمال، نارتھ کراچی سیکٹر ایلون بی میں ڈاکو نے سکیورٹی گارڈ پر بغدے سے حملہ کردیا۔ گارڈ زخمی ہو گیا جبکہ ملزم سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو کو پیدل آتے اور پیدل فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر لانڈھی بابر مارکیٹ میں دکان کے اندر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ڈاکو نے منی ایکسچینج سے رقم لینے والے شہری کا پیچھا کیا۔ دکان پہنچنے پر80 ہزار سے زائد کی رقم لوٹی اور موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے