جمعہ , 24 جنوری 2020

کاروباری آسانی بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر با آسانی دستیاب ہوں گی۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اقدام شفافیت اور کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔ کاروباری افراد انڈر ویلیو ایشن کے کیسز کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے