پیر , 6 اپریل 2020

میلسی: نواحی علاقے سے 2 کم سن بچیوں کی لاشیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

میلسی کے نواحی علاقے اڈہ جہان واہ کے قریب 2 کم سن بچیوں کی لاشیں برآمد، 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گزشتہ روز شام 7 بجے سے لاپتہ تھیں، قتل ہونے والی دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بچیوں کی لاشیں مکئی کے کھیت سے ملیںِ 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گزشتہ روز شام 7 بجے سے لاپتہ تھیں. گزشتہ روز بچیوں کی گمشدگی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق، ڈی ایس پی میلسی بھی موقع پر پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے