جمعہ , 6 دسمبر 2019

اسلام آبادہائیکورٹ کا آصف زرداری کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈٹ (ایم ایس) کو نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ حکومت نے بنایا ہے۔

عدالت عالیہ نے پمز اسپتال کے ایم ایس کو نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

آصف زرداری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے جسے عدالت عالیہ نے قبول کرتے ہوئے اس حوالے سے حکم جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے