جمعہ , 24 جنوری 2020

کیسرک ولیمز نے ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا

تھروونانتھاپورم: ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیسرک ولیمز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا۔

پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویرات کوہلی نے کیسرک کو چھکا جڑ کر ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی تھی جودراصل ویسٹ انڈین بولر کا انداز ہے، اتوار کو دوسرے میچ میں کیسرک نے میزبان کپتان کو صرف 19 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منانے کے بجائے اپنی انگلی ہونٹوں پر رکھتے ہوئے کوہلی کو چپ ہونے کا اشارہ کیا، جس کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے