منگل , 25 فروری 2020

میرا ماہرہ کے سامنے ان کے خلاف دئیے گئے بیانات سے پھرمکرگئیں

دبئی: اداکارہ میرا ماہرہ خان سے متعلق دئیے گئے بیانات سے ایک بار پھر مکر گئیں اور کہا کہ میں نے ماہرہ خان سے متعلق کچھ غلط نہیں کہا۔

گزشتہ روزدبئی میں پیسا ایوارڈز 2020 کا میلہ سجا جس میں ماہرہ خان، میرا جی، عائشہ عمر، شہریار منور، مومنہ مستحسن، عروہ حسین، فرحان سعید، سارہ خان، حرا مانی، علی ظفر، ثنا جاوید، زارا نور عباس، اشنا شاہ، اداکارہ ریما، آئمہ بیگ اور صدف کنول سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کےتقریباً تمام اسٹارز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران تمام فنکاردیدہ زیب اور جھلمل کرتے لباسوں میں نہایت خوش اورایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظرآئے۔ تاہم ماحول اس وقت مزید خوبصورت ہوگیا جب ماہرہ خان اورمیرا جی ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات کرتی نظرآئیں اوردونوں نے نہایت دوستانہ ماحول میں باتیں کیں۔ اس وقت اداکارشہریارمنوربھی وہیں موجود تھے اوردونوں کی باتوں کا خوب لطف لے رہے تھے۔
ماہرہ خان نے میرا جی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا زندگی میں پہلی بار میں میرا جی آپ سے خوش نہیں ہوں، میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کردیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھی دوست بن گئے تھے، میرا جی نے کہا ہاں اور شہریار منور نے بھی کہا ہاں مجھے بھی یاد ہے۔ ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ نے پھرمیرے بارے میں کچھ کہا ہے۔
ماہرہ کی اس بات پر میرا نے فوراً کہا میں قسم کھاتی ہوں ماہرہ میں نے تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہا جس پر شہریار منور نے کہا میرا جی کیا واقعی یہ سچ ہے جس پر میرا نے کہا ہاں یہ بالکل سچ ہے۔ بعد ازاں شہریار منور نے کہا میرا جی آج’’ آپ کی عدالت‘‘ میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے