منگل , 25 فروری 2020

جمائمہ خان کی ایمزون کے مالک جیف بیزوس سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے ایمزون کے مالک جیف بیزوس سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انھوںنے ان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھیجے گئے واٹس ایپ میسج کے بارے میں پوچھ لیا۔جمائمہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں کسی پروگرام کے دوران جیف بیزوس کے
ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر سے لگتا ہے کہ جیف بیزوس اور جمائمہ خان محوِ گفتگو ہیں۔ تصویر میں اسی ٹیبل پر جیف بیزوس کی گرل فرینڈ اور برطانوی بزنس مین چارلس فنچ بھی نظر آرہے ہیں۔جمائمہ خان نے جیف بیزوس کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں ان سے محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام کے بارے میں پوچھا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دنیا کے امیر ترین آدمی کو ایک واٹس ایپ میسج بھیجا گیا جس کو کھولتے ہی ان کا موبائل فون ہیک ہوگیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے