منگل , 25 فروری 2020

میں کرپٹ نہیں، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کرپٹ نہیں جو کرپشن کرتے ہیں انہیں فوج کا ڈر ہوتا ہے۔ملکی موجودہ صورتحال پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انھیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں۔ملک میں آٹا بحران پر انہوں نے کہا
کہ آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں۔ بجلی کی نرخوں میں اضافے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ قمیتیں مزید نہیں بڑھا سکتے اس حوالے سے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے