منگل , 25 فروری 2020

لاہور میں ڈور پھرنے سے پاکستانی سیکیورٹی ادارے کے اہلکار کی افسوسناک موت

لاہور میں ڈور پھرنے سے پاکستانی سیکیورٹی ادارے کے اہلکار کی افسوسناک موت ۔۔۔ دل دہلا دینے والا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا۔۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا کے قاتل ڈور کا نشانہ بن گیا۔۔ لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کرلیا گیا ہے۔اہلکارصفدر کی ہلاکت کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔۔اس سے قبل بھی پبجاب میں قاتل ڈور کئی جانیں نگل چکی ہے۔۔
گزشتہ سال سترہ نومبر کو مغل پورہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔چالیس سالہ عامر موٹر سائیکل پر صدر بازار جا رہا تھا کہ ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ جس علاقے میں پتنگ بازی ہوئی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران ذمے دارہوں گے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایس ایچ او مغل پورہ کو معطل کر کے لائن حاضر بھی کیا گیا۔ اس سے قبل بیس اکتوبر کو بھی لاہور کے علاقے ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے