منگل , 25 فروری 2020

نیب کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر چھاپے ، اہم خبر موصول

نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے گئے ہیں۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے چھاپوں کی تصدیق کر دی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب چھاپے مارےہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے
کہ نیب والےکچھ نہیں بتاتے دفاتر سےکمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں اورچھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب 18ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا چھاپہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے