منگل , 25 فروری 2020

گزشتہ روزنماز جمعہ کے دوران صدر عارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان کو جماعت کروانے کا کہا، ویڈیو لنک میں دیکھیں

گزشتہ روزنماز جمعہ کے دوران صدر عارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان کو جماعت کروانے کا کہا ، امام مسجد مصلے سے پیچھے ہٹے توکیا واقعہ پیش آیا۔۔۔۔ترک صدر پاکستان آئے تو انہوں نے قدم قدم پر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا۔ عاجزی اور انکساری دکھائی۔
۔ جب کہ کئی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔نماز جمعہ سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدرطیب اردوان کو امامت کی دعوت دی تو پھر امام نے بھی امامت کا کہہ دیا۔ امام نے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا و آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہوگا۔۔ جس پر ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کیا۔ امام کے پاس گئے خوش اخلاقی سے انہیں امامت کرنے کا کہا۔ ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔۔ اردو ترکی نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔۔ صدر رجب طیب ایردوان کو پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نماز کی امامت کی دعوت دی جبکہ امام صاحب نے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا و آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہوگا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان تیرہ فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔۔ ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی۔ خاتون اول امینہ اردوان بھی ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے بھی پاکستان اورپاکستانی عوام سے محبت کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا۔۔ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات مزید پروان چڑھتے نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ کشمیر جو پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے