بدھ , 3 جون 2020

بھارت کا انتہائی مشہور شخص بھیس بدل کر لاہور میں گھومتا رہا

بھارت کا انتہائی مشہور شخص بھیس بدل کر لاہور میں گھومتا رہا ، جیسے ہی وہ اپنی رہائش پر پہنچا تو پاکستان کے آرمی چیف کا فون آگیا اور وہ بولے ۔۔! پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2004میں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے تھے ۔ سارو گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ وہ ہیٹ سے آدھا چہرہ چھپا کر سکیورٹی
اہلکاروں کو دھوکہ دے کر ہوٹل سے باہر نکلے۔ اور بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ گنگولی نے بتایا کہ ہوٹل واپسی پر مجھے پرویز مشرف کا فون آگیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ایسے ایڈونچرز نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے