بدھ , 3 جون 2020

مصنف خلیل الرحمن قمر نے اپنا معاوضہ کئی گُنا بڑھا دیا

مصنف و ہدایتکار اور فلمساز خلیل الرحمن قمر نے اپنے معاوضہ میں کئی گنا اضافہ کر دیا، یہ قدم انہوں نے مختلف پروڈکشز ہاؤسز کی جانب سے آفرز ملنے پر اٹھایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے آن ایئر ہونے کے دوران ان کو ایک بڑے نجی ٹی وی چینل
کی جانب سے ڈرامہ سیریلز لکھنے کی آفرز ملی تو انہوں نے کثیر معاوضہ پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ خلیل الرحمن نے اب فی سیریل معاوضہ 50 لاکھ روپے کردیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے ڈرامہ پروڈیوسر ز نے اپنی آفر ز واپس لے لی ہیں اور انہوں نے ایک ادارے سے معاہدہ کر لیا ہے۔ دیگرڈرامہ رائٹرز نے بھی اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے جس میں عمیرہ احمد، فرحت اشتیاق اور دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے