بدھ , 3 جون 2020

نواز شریف نے پانچ شہروں پر مشتمل پاکستان کا ہر علاقہ مکمل پاکستان بنایا ، سینیٹر مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ میاںنواز شریف نے پانچ شہروں پر مشتمل پاکستان کا ہر علاقہ مکمل پاکستان بنایا اور پانچ بڑے شہروں سے باہر کے بچوں کو بھی اعلی تعلیم کی سہولیات فراہم کیں۔یہ قومی لیڈر شپ کا کمال ہے
کہ اندرونی اور بیرونی مسائل میں گھرے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن دلائی گئی مگر نا اہل حکمرانوںنے تیزی سے ترقی کی طرف گامزن پاکستان کو اپنے یو ٹرن کی طرح تیزی سے تنزلی کی طرف موڑ دیا ہے مگر وہ دن دور نہیں جب عوام جلد اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرکے ‘یوم نجات’منائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی چیئرمین اور ہاؤسنگ اسکیم ‘السمیع ہومز’کے سی ای او ملک طارق اعوان، یاسر سعید خان کی دعوت پر مریدکے آمد پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ لاہور میں صرف پانچ کالج تھے جو ارد گرد کے شہروںکے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتے تھے مگر میاںنواز شریف اور احسن اقبا ل جیسے لیڈروںکی سوچ نے آج کالا شاہ کاکو، نارووال جیسے علاقوں میں یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کروا دیئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دیہات 18گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے تھے مگر احسن اقبال جیسے قومی رہنماؤںنے سی پیک کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا کر13ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، غربت کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہمارا چاول چند ہاتھوں تک محدود تھا جو کسان کا منافع اپنی جیبوں میں ڈال لیتے تھے مگر سی پیک نے اسے دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے کا نیشنل پلان دیا۔ انہوں کے کہا کہ جب شاہد خاقان عباسی اور چودھری احسن اقبال نے ظالم حکمرانوں کے خلاف بولنا شروع کیا تو ہم نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ جیل جائیں گے مگر دونوں لیڈران نے کہا کہ ہم غریب عوام کے لیے بار بار جیل جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ احسن اقبال کو نارووال سپورٹس منصوبہ مکمل کرنے کے جرم میں نیب نے جیل میںڈالا مگر حکومت ہمیں چاہے پھانسی چڑھا دے ہم ملکی اور عوامی ترقی کے منصوبے ہر صورت مکمل کریں گے۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسہ دے کر بر سرا قتدار آنے والے حکمرانوںنے پانچ ہزار سے زائد میڈیا ورکرز اور کرکٹ سے وابستہ افراد کو بے روزگار کر دیا ، اب وہ بھی آواز اٹھائیں گے اور ہم بھی آواز اٹھائیں گے، وہ بھی جیل جائیں گے اور ہم بھی جیل جائیں گے مگر جبر کسی صورت برداشت نہیںکریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے