بدھ , 3 جون 2020

ضلع خوشاب کورونا وائرس سے بالکل محفوظ ہے:سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر سید واجد علی شاہ

ضلع خوشاب کورونا وائرس سے بالکل محفوظ ہے:سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر سید واجد علی شاہ
سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر سید واجد علی شاہ نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی مہم کے موقع پر بتایا کہ ضلع خوشاب کورونا وائرس سے بالکل محفوظ ہے اب تک106 ایران سے آنے والے زائرین اور چائنا سے آنے والے افراد کی مکمل سکریننگ کر چکے ہیں جن میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائیں گی ڈاکٹر او گلزار یوسف نیچوں اور ڈاکٹر شاہین نیو ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہے جو کہ صوبائی کوآرڈینیٹر اور مقامی ٹور آپریٹر سے مکمل رابطے میں ہیں محکمہ صحت خوشاب نے ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال خوشاب میں 6 بستروں پر مشتمل ھائی ڈیپینڈینسی یونٹ اور 6 بستروں پر مشتمل آیسولیشن وارڈ قائم کردیا اورآر ایچ سی ڈالی میں چھ کمرے مختص کردیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹا جا سکے عوام کی آگاہی کے لیے ضلع کے اہم مقامات پر پینا فلیکس اور پوسٹر آویزاں کردی ہے مزید سی ای او ہیلتھ خوشاب کا کہنا تھا کے کرونا وائرس سے مت گھبرائیے فیس ماسک صرف مریض لواحقین اور ڈاکٹر استعمال کریں فیس مارک میڈیکل اسٹور پر مقررہ قیمت پر ہر وقت موجود ہیں اور محکمہ صحت انکی نگرانی کر رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے