چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی ڈی آئی جی بنوں سے ملاقات اور فروغ تعلیم پر تبادلہ خیال

چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی ڈی آئی جی بنوں سے ملاقات اور فروغ تعلیم پر تبادلہ خیال
بنوں(72نیوز ) چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کی ڈی آئی جی بنوں ڈار علی خٹک سے ملاقات ہوئی اور بنوں میں بچوں اور بچیوں کے فروغ تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا
ناصر عباس تارڑ پاکستان میں فروغ تعلیم اور صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کا تعلیمی پروجیکٹ رائزنگ جنریشن سکول پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر بختونخوا میں بھی کام کر رہا ہے ۔ اس صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس پروجیکٹ کے تحت سکول قائم کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے مخیر حضرات اور علاقے کے بیوروکریٹس,بزنس مین،سیاسی و سماجی شخصیات  کی مدد کی اشد ضرورت ہے کیوکہ وہ اپنے علاقے میں فروع تعلیم کے اس مشن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
ڈارعلی خٹک سے ملاقات بھی اس وجہ سے کی گئی تاکہ وہ اپنے علاقے میں رائزنگ جنریشن سکول جیسے پروجیکٹ کی آگاہی میں کارآمد ثابت ہوں اور اس مشن کو پورے پاکستان میں پھیلایا جا سکے
ڈار علی خٹک نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بنوں کے دیہی علاقوں میں تعلیم کے اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
یاد رہے ناصر عباس تارڈ ان دنوں پاکستان کے مختلف اضلاع کے بیورو کریٹس،کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات  سے اس ضمن میں ملاقاتیں کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے