وزیراعظم گزریں گے جگہ چھوڑ دیں، فاروق ستار ناراض

اسلام آباد: وزیراعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودگی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے پروٹوکول کا خیال رکھنے کے لیے فاروق ستار کو راستہ چھوڑنے کا کہہ دیا جس پر فاروق ستار تھوڑے ناراض ہوئے اور ان کی اہلکار سے دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پارلیمنٹ ہاؤس آئے لیکن ان کی آمد کچھ پارلیمنٹیرینز کے لیے مشکل بن گئی جن میں فاروق ستار بھی شامل تھے جو پروٹوکول کی زد میں آگئے۔

وزیراعظم کی موجودگی کے باعث چیمبر سے ملحقہ تمام راہداریوں پر پہرے لگائے گئے تھے، ایسے میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے باہر نکلے تو  سیکیورٹی اہلکار نے انہیں راستہ خالی کرنے کا کہہ دیا۔

سیکیورٹی اہلکار نے فاروق ستار کو مخاطب کرکے کہا کہ ’وزیراعظم کو یہاں سے گزرنا ہے جگہ خالی کردی’ جس پر فاروق ستار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ ارے بھائی پبلک کو نکالو پارلیمینٹیرینز کو کیوں نکالتے ہو‘۔

فاروق ستار کے جواب پر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ سر ہماری نوکری کا مسئلہ ہے اس پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے اہلکار کو تھپکی دی اور کہا کہ ’وزیراعظم ہیں کوئی بادشاہ تھوڑی ہیں، تمہاری نوکری نہیں جاتی‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے