ہفتہ , 23 فروری 2019

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس میں نئے ٹھیکے کی منظوری

پی آئی اے بورڈ آف ڈائیریکٹر کے اجلاس میں مسافروں کے سپورٹ سسٹم نئے ٹھیکے کی منظوری دے دی گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق نیا ٹھیکہ موجودہ ٹھیکے کے مقابلے میں آدھی قیمت پر دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سپورٹ سسٹم کا موجودہ ٹھیکہ ایک ڈالر فی بورڈنگ مسافر کا ہے۔ اس سپورٹ سسٹم کیلئے سات کمپنیوں نے بولی لگائی تھی سب سے کم بولی نصف ڈالر کی دی گئی۔

امریکی کمپنی سیبر کو پندرہ سال قبل ٹھیکہ ایک ڈالر فی مسافر دیا گیا تھا۔ سیبر کمپنی کا ٹھیکہ پی آئی اے کی تاریخ کا مہنگا ترین ٹھیکہ ثابت ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے