پاکستان ادب ورثہ سرگودھا، بزم گُل سرگودھااور تخلیق اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام تین کتابوں کی تقریب رونمائی

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پاکستان ادب ورثہ سرگودھا، بزم گُل سرگودھااور تخلیق اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام کڑانہ بار ریسٹورنٹ میں تین کتابوں کی تقریب رونمائی اورپاکستان ادب ورثہ کی تنظیم سازی پر ایوارڈز کی تقسیم کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا 

تفصیلات کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پاکستان ادب ورثہ ،بزم گُل سرگودھا اور  تخلیق اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام کڑانہ بار ریسٹورنٹ میں تین کتابوں کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا  جن میں  خالق آرزو کی کتاب ” پلکیں بھیگنے دو ”   ، آصف جاوید  کی کتاب  قیدوفا اور  شاہ دل شمس  کی کتاب  "آنسو بہہ نہیں پاتے ” شامل تھیں اس موقع پر پاکستان ادب ورثہ سر گودھا  کی تنظیم سازی پر ایوارڈز بھی  تقسیم گیے گئے

پروگرام کی صدارت معروف محقق مورخ صاحبزادہ عبدالرسول صاحب نے کی۔۔۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مشہور شاعرہ ثمینہ گُل نے انجام دئے جبکہ  مہمان خاص مشہور شاعر ممتاز عارف اور گوہر نایاب افضل گوہر تھے

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے مشہور شعرا  اور ادیبوں نے شرکت کی

جن میں پروفیسر سعید عاصم ،  رابعہ رحمان، جمیل ارشد خطاط  ، خالق آرزو ، آصف جاوید اور شاہ دل شمس  شامل تھے

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے